Home اہم خبریں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) میں بسنت فیسٹ – بسنت بہار 2026 جوش و خروش انعقاد

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) میں بسنت فیسٹ – بسنت بہار 2026 جوش و خروش انعقاد

یونیورسٹی کیمپس کو پتنگوں اور بسنت تھیم سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا جبکہ یونیورسٹی بسوں پر بھی بسنت کے رنگ نمایاں رہے، جس کے ذریعے محفوظ بسنت کا پیغام عام کیا گیا۔

by Ilmiat

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) میں بسنت فیسٹ – بسنت بہار 2026 جوش و خروش سے منایا گیا، جس کا مقصد پنجاب کی بھرپور ثقافتی وراثت کو ایک بار پھر اجاگر کرنا تھا۔ یہ رنگا رنگ تقریبات 28 جنوری سے 4 فروری 2026 تک جاری رہیں، جن میں تعلیمی، ثقافتی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی کیمپس کو پتنگوں اور بسنت تھیم سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا جبکہ یونیورسٹی بسوں پر بھی بسنت کے رنگ نمایاں رہے، جس کے ذریعے محفوظ بسنت کا پیغام عام کیا گیا۔بسنت بہار کا باقاعدہ آغاز 28 جنوری 2026 کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ہاکی گراؤنڈ میں کیا۔ افتتاحی دن کا تھیم “پیلا رنگ” رکھا گیا جو خوشی، نئی شروعات اور بہار کی علامت تھا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔

May be an image of one or more people and wedding

مرکزی تقریبات کا آغاز 2 فروری 2026 کو ہوا، جس میں ثقافتی آگاہی، عوامی تحفظ اور ورثے کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ بسنت سیفٹی اور عوامی آگاہی سیمینار، “پھر بسنت آئی” کے عنوان سے علمی نشست، پنجابی لہوری بیٹھک، امیر خسرو مکالمہ، پتلی تماشہ نمائش اور ذہنی صحت سے متعلق سرگرمیاں نمایاں رہیں۔بسنت بہار 2026 کی ایک نمایاں خصوصیت خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت رہی، جسے محکمہ خصوصی تعلیم نے مؤثر انداز میں یقینی بنایا۔ بسنت فیسٹ نمائش کا افتتاح سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب شعیب اقبال نے کیا۔

آرٹ اینڈ ڈیزائن نمائش، ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ثقافتی سرگرمیاں، مہندی مقابلے، ٹپے اور نور جہاں کو خراجِ تحسین نے بسنت کے رنگ دوبالا کر دیے۔تقریبات کا اختتام 4 فروری 2026 کو ہوا جبکہ اسپورٹس اینڈ بسنت فیسٹ 2026 کی تکمیل گرینڈ اینول اسپورٹس ڈے پر ہوئی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (VC UVAS)، شبیر حسین چیمہ اور عالمی شہرت یافتہ کبڈی چیمپئن شفیق احمد چشتی شامل تھے۔وائس چانسلر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں بسنت کے محفوظ انعقاد پر زور دیا گیا اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔May be an image of one or more people and text

بسنت بہار 2026 کی مکمل میڈیا کوریج شعبہ ابلاغِ عامہ نے کی، جس سے یونیورسٹی کی ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کو قومی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔بسنت بہار 2026 نہ صرف ثقافت کی بحالی کی علامت بنی بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی، ذہنی اور جسمانی نشوونما کا خوبصورت اظہار بھی ثابت ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment