62

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلےمیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر ہفت روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سیمینار ، خصوصی ریلی ، تقریری مقابلے ، مضمون نویسی اور آرٹ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدکامران کی سربراہی میں اساتذہ اور طلباو طالبات نے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جائے۔ اور کشمیر یوں کو بھارتی جبر اور استبداد سے نجات دلائی جائے۔ دریں اثنا ریلی کے شرکا نے مرکزی ریلی کے ہمراہ فریڈ گیٹ تک مارچ کیا۔