Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کے فروغ کے لئے17 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، اساتذہ تحقیق کے فنڈکو ملک، معاشرہ اور یونیورسٹی کی بہتری کے لئے استعمال کریں…….وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی

پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کے فروغ کے لئے17 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، اساتذہ تحقیق کے فنڈکو ملک، معاشرہ اور یونیورسٹی کی بہتری کے لئے استعمال کریں…….وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی

پنجاب یونیورسٹی میں امسال 403 ریسرچ گرانٹس کی منظوری دی گئی ہے۔........ڈاکٹر عقیل انعام

by Ilmiat

اساتذہ تحقیقی فنڈ کو ملک، معاشرہ اور یونیورسٹی کی بہتری کے لئے استعمال کریں، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی
لاہور: (22 جنوری،جمعرات):وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کے فروغ کے لئے17 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، اساتذہ تحقیق کے فنڈکو ملک، معاشرہ اور یونیورسٹی کی بہتری کے لئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن ایند کمرشلائیزیشن(اورک) کے زیر اہتمام ’پی یو ریسرچ گرانٹ ایوارڈ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلریونیورسٹی آف سوات ڈاکٹرداؤد چاند،پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عقیل انعام، فیکلٹیوں کے ڈینز اور ریسرچ گرانٹ حاصل کرنے والے اساتذہ و محققین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک ماں کی مانند ہے اس لئے جامعہ آپ کا فخر ہونا چاہیے اورسب مل کراس کی ترقی میں کردار اد اکرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلباؤ طالبات کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی وقت پر پروموشن ہونا بہت ضروری ہے،جن اساتذہ کے کیسز مکمل ہیں، ان کے سلیکشن بورڈ شیڈول کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں بچت اورذرائع آمدن بڑھاکر پنشن اور انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بیرونی گرانٹ حاصل کرنے پر ذیادہ توجہ دیں۔ڈاکٹر عقیل انعام نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں امسال 403 ریسرچ گرانٹس کی منظوری دی گئی ہے۔

 

May be an image of one or more people, hospital and text that says 'Institute of Business Administration'

اساتذہ ہائیر ایجوکیشن کے نظام کو ٹرانسفارم کرنے میں بنیادی عنصر ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی
لاہور: (22 جنوری،جمعرات):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہاہے کہ اساتذہ ہائیر ایجوکیشن کے نظام کو ٹرانسفارم کرنے میں بنیادی عنصر ہیں،اساتذہ کی ترقی میں ٹیچنگ کا پیرامیٹر شامل ہوناچاہیے۔وہ پنجاب یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صدرپنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجدمگسی،ایم ڈی نیشنل اکیڈیمی ڈاکٹر نور آمنہ، ٹریننگ کوآرڈینیٹرڈاکٹر سنیہ زہرا اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے انعقاد کا مقصد اساتذہ کی تدریسی و انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام جامعات میں معیاری تعلیم کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں تدریس میں ٹیکنالوجی کا استعمال سکھایا جائے گاجس سے اساتذہ کو طلباؤ طالبات میں صلاحیتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بہترین تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی کے ہر مرحلے میں سیکھنے کی ضرورت رہتی ہے۔ ڈاکٹر نور آمنہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ سے اساتذہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کیلئے بہترین ریسورس پرسنز کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹرسنیہ زہرا نے کہا کہ تربیتی پروگرام 4 ہفتوں پر مشتمل ہے جس میں 9 ماڈیولز ہوں گے۔

 

 

 

You may also like

Leave a Comment