محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے تعلیمی سال 2026ءکے لیے درسی کتب کی ترسیل اور اشاعت میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی پچاس فیصد سے زائد کتب کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے لاہور سے کوئٹہ پہنچا دی گئی ہیں۔جو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مقررہ وقت سے پہلے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں طلبہ کو مفت فراہم کی جائیں گی۔پرنٹنگ ٹینڈرز کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے صوبائی خزانے کو تقریباً ایک ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر بچت فراہم کی گئی ہے۔ یہ تمام اقدامات وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کے وژن اور سیکرٹری محکمہ تعلیم اسفندیار خان کی واضح ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائے گئے۔محکمہ کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2023-24 میں 92 لاکھ 54 ہزار 625 درسی کتابیں 2 ارب 12 کروڑ 46 لاکھ روپے کی لاگت سے شائع کی گئیں، جبکہ 2024-25 میں 93 لاکھ 9 ہزار کتابوں کی اشاعت پر 1 ارب 8 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس کے برعکس 2025-26ئمیں ایک کروڑ 15 لاکھ درسی کتابیں محض 88 کروڑ 31 لاکھ روپے میں تیار کی گئیں، جو غیر معمولی بچت کی عکاس ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کتابوں کی اشاعت 0.65 پیسہ فی صفحہ کے حساب سے ممکن بنائی گئی، جو ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ترین لاگت ہے۔ مثال کے طور پر خیبر پختونخوا میں یہی لاگت 0.79 پیسہ فی صفحہ رہی۔اسکول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق رواں تعلیمی سال کے لیے ایک کروڑ 15 لاکھ کتابوں کی ڈیمانڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 لاکھ زیادہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ صوبائی حکومت کی جانب سے تقریباً 4 ہزار بند اسکولوں کی بحالی اور 10 ہزار سے زائد نئے اساتذہ کی بھرتی ہے۔نیشنل کریکلم آف پاکستان 2022-23 کے تحت پرائمری سے انٹرمیڈیٹ سطح تک نئے نصاب کے مطابق درسی کتب تیار کر لی گئی ہیں۔ نصاب میں ناظرہ و ترجمہ? قرآن، کمپیوٹر ایجوکیشن اور سپلیمنٹری لرننگ مٹیریل جیسے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، صحت و جسمانی تعلیم، شہریت اور اخلاقیات کو شامل کیا گیا ہے آئندہ بھی جاری
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے تعلیمی سال 2026ءکے لیے درسی کتب کی ترسیل اور اشاعت میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی پچاس فیصد سے زائد کتب کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے لاہور سے کوئٹہ پہنچا دی گئی ہیں
4