سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام ہیک-ای-ہیلتھ 2026کا انعقاد ہوا، یہ فلیگ شپ ہیلتھ کیئر ہیکاتھون ایراسمس+ گرانٹ کے تحت بائیومیڈ 5.0 پروجیکٹ سے فنڈشدہ تھا جس کا مقصد طلبہ کے تخلیقی خیالات کو عملی اور موثر ہیلتھ کیئر حل میں تبدیل کرنا تھا۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ہیک-ای – ٹیک 2026نے علمی قیادت، صنعتی مہارت اور طلبہ کی جدت کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کے جامعات کی سطح پر ہیلتھ ٹیک شمولیت کا نیا معیار قائم کیا۔
یہ ایونٹ شعبہ بائیو میڈیکل کی چیئر پرسن، پروفیسر ڈاکٹر سدرہ عابد سید ی کی قیادت میں منعقد ہوا جبکہ ڈاکٹر مریم رازق، انجینئر ثانیہ تنویر اور انجینئر جواد شفیق نے اس ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ سرسید یونیورسٹی کے اس عزم کی تجدید ہے کہ وہ نوجوانوں کو انڈسٹری 5.0 کے دور میں صحت کے شعبے کے لیے تیار کرے گا۔انہوں نے ایونٹ کی اہمیت، یونیورسٹی کے تحقیقی کلچر، جدت اور طلبہ کی قیادت میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے عزم کو اجاگر کیا۔