لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا کے سلسلے میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کا آغاز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہو گیا۔ چیمپئن شپ کی میزبانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کر رہی ہے، جس میں لاہور کے 9 کالجز کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری تھے،جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ بدر محی الدین،جی سی یو چیئرمین سپورٹس بورڈ یاسر سلطان اور ڈائریکٹرسپورٹس محمد وسیم اختر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے کیونکہ سپورٹس نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ طلبہ میں نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم اسپرٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس آپس میں ملنے جلنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور ایک باقاعدہ، متوازن زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔
ڈائریکٹرسپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین نے کہا کہ ایسے مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یو محمد وسیم اختر نے تمام شریک اداروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا کے سلسلے میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کا آغاز۔۔۔۔۔۔
چیمپئن شپ کی میزبانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کر رہی ہے، جس میں لاہور کے 9 کالجز کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔
49