اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ندیم خان پیتھالوجی لیبارٹری کے مابین یونیورسٹی کمیونٹی کو میڈیکل ٹیسٹوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈائریکٹر پیتھالوجی لیب ندیم خان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سفینہ صدیق ڈائریکٹر ویمن ہیلتھ کیئر سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم نے کہا کہ مذکورہ لیب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ملازمین کو میڈیکل ٹیسٹ میں 50فیصد رعایت دے گی۔ اس کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے گریجویٹس کو ٹریننگ اور انٹرنشپ بھی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سمینہ اعجاز، ڈاکٹر سجاد حسین، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز موجود تھے۔

ویمن ہیلتھ کیئر سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح
بعدا زاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ویمن ہیلتھ کیئر سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، سابق سینڈیکیٹ ممبر ڈاکٹر نذیر اظہر و نامور معالجین ڈاکٹر منیر اظہر،پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور احمداور پروفیسر ڈاکٹر اظہر خان موجود تھے ۔