یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے گھرواپسی، امید اور شفا کا سفرکے تھیم کے تحت ایک چیریٹی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی اخلاقی اور مالی مدد کرنا تھا۔ اس پروگرام میں ایک ہفتے کی چیریٹیبل فیکلٹی آرٹ ایگزیبیشن، سیلاب ریلیف مہم، فنڈ ریزنگ کالز اور پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے گھریلو ضروریات اور نقد رقم جمع کرنے کے لیے انٹرایکٹو آرٹ سرگرمیاں شامل تھیں۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فیکلٹی ممبران نے فن پارے بنائے۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء نے ضروری اشیاء، جیسے کمبل، استری شدہ کپڑے، جوتے، ادویات، سینیٹری کی اشیاء، برتن، کھانے پینے کی اشیاء، اور نقد رقم عطیہ کی۔ ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے پورے پروگرام کی نگرانی کی تاکہ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کمیونٹیز کے لیے فن سے وابستگی کا اعادہ کیا جا سکے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے چیریٹیبل فیکلٹی آرٹ ایگزیبیشن، سیلاب ریلیف مہم، فنڈ ریزنگ کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر نے چیریٹیبل فیکلٹی آرٹ ایگزیبیشن کا دورہ کیا اور فیکلٹی ممبران سے سیلاب سے متعلقہ مسائل اور بحالی کے جذبے کو پھیلانے میں آرٹ کمیونٹی کے کردار کے بارے میں بات چیت کی۔ پرنسپل ڈاکٹرفرحانہ الطاف قریشی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو تعلیم اور سماجی ترقی کے مرکز کے طور پر قائم کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت اور وژن پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل، ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین، شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر شیخ سفینہ صدیق، ڈائریکٹر وومن ہیلتھ کیئر سنٹر اور میٹرنٹی ہوم، سینئر میڈیکل آفیسر محمد علی،جنوبی پنجاب کے نامور مصور افضل جلوانہ اور آرٹس کونسل بہاولپور کے ڈائریکٹرز/سب ڈائریکٹرز، عنبر تنصیر، بہاولپور کی معروف سماجی کارکن ڈاکٹر مریم، سینئر فیکلٹی ممبرڈاکٹر مسرت، طلباو طالبات موجود تھے۔

ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے لوگوں کی طرف سے جمع شدہ رقم کا ایک چیک، کپڑوں، کمبلوں، بیڈ کوروں اور گھریلو ضروریات کی ایک بڑی رقم پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین شعبہ سوشل ورک کے حوالے کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جانب سے سیلاب سے متعلق آگاہی مہم کے لیے 50 ہزار روپے کے عطیہ پر بہاولپور ڈی ایچ اے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ فلڈ آگاہی مہم کی اختتامی تقریب میں، ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طالبات کی فلڈ مہم میں سرشار کاوشوں کو سراہا اور سیلاب 2025 کے مشکل وقت میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے لوگوں کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں ان کی رہنمائی کی۔