124
سیکریٹری، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک نے آج پنجاب ایجوکیشن، کریکیولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) کا دورہ کیا، جہاں انہیں اتھارٹی کے بنیادی فرائض، دائرۂ اختیار اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے پیکٹا کے عملی، تعلیمی اور ادارہ جاتی فریم ورک کا تفصیلی گیپ اینالیسس کیا۔ انہوں نے نصاب کی تیاری، اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کی جانچ و تشخیص سے متعلق نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے محکمہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ پیکٹا کی سرگرمیوں کو پنجاب میں معیاری تعلیم کے وسیع تر اصلاحاتی وژن سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری اور نظام میں پائیدار اصلاحات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Post Views: 137