Home اہم خبریں سپیریئر یونیورسٹی کی  وائس چانسلر/ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کی 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں سے ملاقات

سپیریئر یونیورسٹی کی  وائس چانسلر/ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کی 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں سے ملاقات

by Ilmiat

سپیریئر یونیورسٹی کی  وائس چانسلر/ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی نظم و ضبط، محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی غیر معمولی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کوچز اور اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی انتھک کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی بدولت سپیریئر یونیورسٹی نے گولڈ میڈل سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔ریکٹر نے کہا کہ قومی سطح کے مقابلوں میں یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی ادارے کے مثبت تشخص اور کھیلوں کے فروغ کی عکاس ہے۔ انہوں نے میڈل یافتہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں بھی سپیریئر یونیورسٹی کی نمائندگی اسی جذبے، محنت اور عمدگی کے ساتھ جاری رکھنے کی تلقین کی۔

You may also like

Leave a Comment