67
ملتان میں منعقدہ تین روزہ اسکول لیڈرشپ بوٹ کیمپ 3 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ بوٹ کیمپ کے آخری روز اختتامی سیشن کی صدارت مسٹر ذیشان احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (اسپیشل ایجوکیشن)، ملتان نے کی۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ذیشان احمد نے قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ عزم اور تعلیمی بہتری کے لیے وژن کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کے حوصلہ افزا اور ولولہ انگیز خیالات نے تمام شرکاء کو بے حد متاثر کیا اور انہیں تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے نئی توانائی اور اعتماد فراہم کیا۔

بوٹ کیمپ کے دوران شرکاء کو اسکول مینجمنٹ، قیادت، ٹیم ورک اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق مختلف تربیتی سیشنز میں شرکت کا موقع ملا، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
#Special Education Department Punjab
Post Views: 86