Home Uncategorized ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی بنگلا دیش سے آئے ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن کے انیس طلبا وطالبات کی پینتا لیس روز سے جاری ایکسٹر نشپ پروگرام کی اختتا می تقریب کا انعقاد

ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی بنگلا دیش سے آئے ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن کے انیس طلبا وطالبات کی پینتا لیس روز سے جاری ایکسٹر نشپ پروگرام کی اختتا می تقریب کا انعقاد

by Ilmiat

 

 

 

 

سٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے سٹی کیمپس میں گذ شتہ روز ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی بنگلا دیش سے آئے ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن کے انیس طلبا وطالبات کی پینتا لیس روز سے جاری ایکسٹر نشپ پروگرام کی اختتا می تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کرتے ہو ئے ایکسٹرنشپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کے در میان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ وائس چانسلر چٹا گانگ ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی بنگلا دیش پروفیسر ڈاکٹر محمد لطف الرحمن نے مہمان خصو صی کے فرا ئض سر انجام دیے۔
تقریب کی دیگر اہم شخصیات میں چٹا گانگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدل احد اور ڈائریکٹر ایکسٹر نل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر صیف الدین کے علا وہ ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، فوکل پرسن انٹرنشپ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد کے علا وہ سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسی اثنا میں دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی، تحقیقی و پیشہ وارانہ تعاون کو فرو غ دینے، علمی اور عملی صلا حیتو ں کواجا گرکرنے، ثقا فتی تبا دلے، عملی تر بیت اور بین الاقوا می روا بط کو استوار کرنے کے لیئے مفا ہمتی یاداشت کا معا ہدہ بھی طے پا یا جس پر دستخط پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور پروفیسر ڈاکٹر لطف الرحمن نے ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتما م منعقدہ تقریب میں کیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیو رسٹی کے دروا زے چٹا گانگ ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کی پیشہ وارانہ عملی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کرنے کے لیئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور ہم اپنے مسلمان برادر ملک بنگلہ دیش سے آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں نیز کامیا بی کے ساتھ ایکسٹرنشپ مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔انہو ں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان مزید اشتراک کو فرو غ دینے کے لیئے مزید عملی اقدا مات بھی کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر لطف الرحمن نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ مزید تعلقات استوار کرنے کے لیئے مزید ایکسٹرنشپ پروگرامز، تحقیق کاروں کے تبا دلے اور تحقیقی پرا جیکٹس پر ملکر کام بھی کریں گے نیز دونوں اداروں کے ماہرین ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجر بات شیئر کر یں گے تا کہ لائیو سٹاک سیکٹرز کو در پیش مسا ئل اور چیلنجز پر قا بو پا یا جائے اور اس اشتراک کا فا ئدہ بھی ڈائر یکٹ مویشی پال حضرات کو ہو گا جس سے نا صرف ان کے جا نوروں کی پیداوار بڑ ھے گی بلکہ ان کی آمد نی میں بھی خا طر خواہ اضا فہ ہو گا۔ انہو ں نے بنگلہ دیشی طلبہ کی پیشہ وارا نہ صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے اور کامیا بی کے ساتھ ایکسٹر نشپ پروگرام مکمل کروا نے پر ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کی لیڈر شپ، انتظا میہ اور ماہرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔پروفیسر ڈاکٹر احد نے کہا کہ انٹرنشپ کے دوران بنگلہ دیشی طلبہ کو ویٹر نری یونیورسٹی کے ماہرین سے زیا دہ سے زیا دہ تھیوری اور پیشہ وارانہ عملی تر بیت سیکھنے کا بہترین مو قع ملا جو کہ ان کی عملی زند گی میں بہت کام آئے گا۔اُنہو ں نے کہا کہ بنگلہ دیشی طلبہ کو انٹرنشپ قیام کے دوران اُ نہیں تمام ضروری سہولیات اور جدید علم و ہنر سیکھنے کے لیئے ساز گار ما حو ل ملانیز اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیو رسٹی لاہور نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیئے ڈیری فارم، پولٹری انڈسٹری، یونیورسٹی کے دوسرے کیمپسز کے دوروں،غیر نصا بی سر گرمیو ں کھیلوں کے ساتھ ساتھ تا ریخی مقا مات کی سیر کا بھی اہتمام کیا نیز کہا کہ دوران ایکسٹرنشپ طلبہ کو نصا بی و پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجا گر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ثقا فت کے بارے میں جاننے کا بھی مو قع ملا۔
ڈاکٹر عر فان احمد نے انٹرن شپ کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کرتے ہو ئے کہا کہ انٹرن شپ کا دورا نیہ پینتا لیس دن پر محیط تھا جس میں ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کے ماہرین نے بنگلہ دیشی طلبہ کو کلینیکل امتحان، اعضا ء کی سر جری، الٹرا سو نو گرافی اور الٹر اریڈیو گرافی کی تیکنیکس، بیماری کے تشخیصی ٹیسٹ، بیمار جانوروں کی دیکھ بھال، اینستھیزیا،گھو ڑوں کے لنگڑا پن اور نال لگانے کی تیکنیکس نیز مختلف اعضا ء کے آپریشن، ری پرو ڈکٹیو اور پیرا سا ئٹا لو جی تیکنیکس کے بارے میں لیکچر د یے نیز طلبہ میں پیشہ وارانہ عملی صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے کے لیئے عملی تر بیت کا مظا ہرہ بھی کر کے دکھا یا گیا۔

You may also like

Leave a Comment