Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلیجنس ٹیکنالوجیز اینڈ ایپلیکیشنز کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلیجنس ٹیکنالوجیز اینڈ ایپلیکیشنز کا آغاز

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سائنس اور انفارمیشن کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس سلسلے میں اطلاقی تحقیق اور ہیومن ریسورس تیار کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے..............وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران 

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلیجنس ٹیکنالوجیز اینڈ ایپلیکیشنز کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ عالمگیریت کے اس دور میں جدید ٹیکنالوجی پر دسترس مضبوط معیشت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سائنس اور انفارمیشن کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس سلسلے میں اطلاقی تحقیق اور ہیومن ریسورس تیار کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ کانفرنس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر عمران سرور باجوہ چیئرمین شعبہ کمپوٹر سائنس نے کہا کہ کانفرنس کے پہلے دن امریکہ برطانیہ مراکس چین اور ملائیشیاء سے نامور آئی ٹی ماہرین نے آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں محققین ماہر تعلیم صنعتی ماہرین اختراعات کا اشتراک کرتے ہیں اور جدید ذہن مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ڈین فیکلٹی آف کیمپوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کانفرنس کے ماہرین فیصلہ سازی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور روز مرہ زندگی میں مصنوعی ذہانت کے ذریعہ ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔  ڈاکٹر محمد ابراہیم پبلیکیشن چیئر نے کہا کہ آرٹیفیشل اینٹیلیجنس ویب اینٹیلیجنس و بائیو انسپائرڈ انٹیلیجنس میں ہونے والی نئی تبدیلیاں اس کانفرنس کا اہم موضوع رہیں گے۔ آرکنائزنگ چیئر ڈاکٹر علی صمد نے کہا کہ کانفرنس میں مشین لرننگ قدرتی زبان کی پروسیسنگ صحت عامہ اور آرٹیفیشل اینٹیلیجنس سوشل میڈیا کا تجزیہ سمارٹ ماحول اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز پر مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment