Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام بیچ2025 کے مجسمہ سازی اور گرافک ڈیزائن کے طلبہ کے تھیسزنمائش کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام بیچ2025 کے مجسمہ سازی اور گرافک ڈیزائن کے طلبہ کے تھیسزنمائش کا انعقاد

by Ilmiat

 

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام بیچ2025 کے مجسمہ سازی اور گرافک ڈیزائن کے طلبہ کے تھیسزنمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نسیم، چیئرمین شعبہ مجسمہ سازی حبیب عالم، چیئرمین شعبہ گرافک آرٹس عاطف میر، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے طلبہ کے تخلیقی خیالات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔ ڈاکٹر ثمینہ نسیم نے کہا کہ یہ نمائش طلبہ کی غیر معمولی تخلیقی مہارتوں کی عکاس ہے، جہاں ہر طالب علم نے مختلف میڈیمز میں اپنی انفرادی تخلیقات پیش کی ہیں۔نمائش 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔

 

 

You may also like

Leave a Comment