Home Uncategorized جامعہ بلوچستان کے شعبہ جیوفزکس میں جیوفزیکل آلات کے استعمال پر مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے لیے ایک ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز 

جامعہ بلوچستان کے شعبہ جیوفزکس میں جیوفزیکل آلات کے استعمال پر مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے لیے ایک ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز 

افتتاحی سیشن کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی تھے۔

by Ilmiat
جامعہ بلوچستان کے شعبہ جیوفزکس میں مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے افسران کے لیے جیوفزیکل آلات کے عملی استعمال سے متعلق ایک ہفتہ تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
افتتاحی سیشن کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی تھے۔ انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے انعقاد کو تعلیمی و صنعتی شعبوں کے مابین تعاون کا مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید جیوفزیکل تکنیکیں ۔، ماحولیاتی تحقیق اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور اس نوعیت کی تربیت سے افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ جیوفزکس سائنسی تحقیق اور عملی تربیت کے میدان میں متحرک ہے اور ایسے پروگرام صوبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین شعبہ جیوفزکس ڈاکٹر محب اللہ، ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد ایوب، اور ڈی جی ایڈمن گل محمد کاکڑ نے بھی شرکت کی اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ میں افسران کو جدید جیوفزیکل آلات، فیلڈ ڈیٹا کلیکشن، سیسمک تکنیکس، الیکٹریکل ریزسٹیوٹی سرویز اور معدنی تحقیق میں ان کے استعمال سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیت دینے والوں میں ماہرین ڈاکٹر کامِل خان اور ڈاکٹر بلال احمد شامل ہیں۔
May be an image of dais and text
جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے ڈاکٹر وحید نور، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر CS&IT/CERBM-GIL، کو ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن اے۔پی او، جاپان کی جانب سے اے۔پی۔او نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر وحید نور کی یہ کامیابی جامعہ بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے، جو نہ صرف ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف ہے بلکہ بلوچستان کے علمی و تحقیقی منظرنامے کے لیے بھی اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ

You may also like

Leave a Comment