لاہور: شعبہ فزکس، ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن (UE) لاہور کے زیرِ اہتمام 6th سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس آن ایڈوانسز اِن میٹیریلز سائنس (AIMS-2025) کا کامیاب انعقاد 3 اور 4 دسمبر 2025 کو کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس ملک اور بیرونِ ملک کے ممتاز سائنس دانوں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
تقریب کے چیف گیسٹ پروفیسر سعید احمد بُزدَار، وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر تھے، جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر پروفیسر این۔ ایم۔ بٹ، پروفیسر فضلِ علیم، پروفیسر راشد احمد، پروفیسر ریاض احمد اور پروفیسر ابرار احمد ظفر نے بطور گیسٹس آف آنر شرکت کی۔ ڈاکٹر فہیم خورشید بٹ کانفرنس چیئر رہے۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی تاریخ میں یہ کانفرنس سب سے بڑے سائنسی اجتماعات میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔ AIMS-2025 میں 13 ممالک—برطانیہ، اسپین، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، چین، جنوبی کوریا، ملائیشیا، برازیل، سعودی عرب، مصر، مراکش، پرتگال اور پاکستان—سے 172 کلیدی مقررین، مدعو محققین اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں 46 پوسٹر پریزینٹرز اور 46 رجسٹرڈ اسپیکرز بھی شامل تھے، جنہوں نے جدید میٹیریلز سائنس میں تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات پر گفتگو کی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ کانفرنس تحقیق و ترقی کے فروغ اور عالمی سائنسی برادری سے روابط مضبوط کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔
#AIMS2025 #UE_Lahore #UniversityOfEducation #MaterialsScience