Home خبریں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے زیراہتمام ”گندم بڑھاؤ مہم“ کے تحت چک نمبر 142 جھمرہ میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے زیراہتمام ”گندم بڑھاؤ مہم“ کے تحت چک نمبر 142 جھمرہ میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔

by Ilmiat

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے زیراہتمام ”گندم بڑھاؤ مہم“ کے تحت چک نمبر 142 جھمرہ میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ کہ بروقت بوائی، منظور شدہ بیچ، ڈرل سوئنگ،کھادوں کا استعمال, آبپاشی کے جدید نظام، نقصان دہ کیڑوں سے بچاؤ کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجیز اپنا کر پیدا واریت میں اضافے کو یقینی بنا جا سکے گاا نہوں نے کہا یونیورسٹی کسانوں کو تحقیقی بنیادوں پر تیار کردہ حل اور عملی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

زرعی ماہرین نے کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے اور کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں بھی رہنمائی کی تاکہ زمین کی زرخیزی برقرار رہے اور کسانوں کو زیادہ منافع حاصل ہو۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل اباد خالد محمود نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشت کا موزوں ترین وقت یکم تا 20 نومبر ہے تاہم 30 نومبر تک ہر صورت میں کاشت مکمل کر لی جائے۔یکم تا 30 نومبر تک کاشت کے لیے فی ایکڑ 50 کلو گرام گندم کا تصدیق شدہ اور منظور شدہ بیج استعمال کریں۔

پچھتی کاشت (30 نومبر کے بعد سے 10 دسمبر تک) 55 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہر سال زیادہ گندم کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں جھمرہ پہلی تین پوزیشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل کرتا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن حافظ عدیل احمد، ڈاکٹر محمد شریف ڈاکٹر فاطمہ، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر سیف اللہ، ڈاکٹر سائرہ، محمد اکرم اور دیگر بھی موجود تھے۔

#UAF #AgriculturalProgress #DrZulfiqarAli #WheatCampaign2025 #SustainableAgriculture #FarmersFirst #AgriculturePakistan

You may also like

Leave a Comment