Home اہم خبریں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تین ڈے کیئر سنٹرز قائم کر رہا ہے۔ 

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تین ڈے کیئر سنٹرز قائم کر رہا ہے۔ 

by Ilmiat

 ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تین ڈے کیئر سنٹرز قائم کر رہا ہے۔  اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فوکل پرسن برائے ڈے کیئر سنٹرز نے پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک اور ڈاکٹر طاہرہ شمیم کے ہمراہ عباسیہ کیمپس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر کو ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک پیش کئے۔ وائس چانسلر نے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے چیک خزانہ دار بشیر حسین کے حوالے کیے۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کی ویمن ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے فیکلٹی اور عملے کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

ٰ#IUB #ILMIATONLINE #WOMEN DEVELPMENT

You may also like

Leave a Comment