Home اہم خبریں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی فینسنگ (مین) چیمپئن شپ 2025-26 منعقد کی

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی فینسنگ (مین) چیمپئن شپ 2025-26 منعقد کی

by Ilmiat

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی فینسنگ (مین) چیمپئن شپ 2025-26 منعقد کی۔اختتامی تقریب سپورٹس کمپلیکس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔  اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے کل گیارہ یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ آئی یو بی کے وائس چانسلر نے چیمپئن ٹیم کو مبارکباد دی اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز قاضی عرفان خلیل، نوید اشرف، فیصل اکرام اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ 

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور یہ ٹورنامنٹ جیت گئی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور رنر اپ اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف صوابی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔  اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ان کی شاندار کارکردگی اور لگن کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔

#HEC #IUB #ilmiatonline

You may also like

Leave a Comment