وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی ماڈل سکول اسلامیہ یونیورسٹی سکولز سسٹمز میں جدید ترین سٹم لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ بغداد الجدید کیمپس میں واقع اس سکول میں یہ لیبارٹری بہاول پور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور کاٹن کوالٹی پرائیویٹ لمیٹڈ و دیگر کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سکول کے طلباءوطالبات کو عالمی رجحان کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ریاضی جیسے مضامین کی تعلیم کے لیے سٹم ایجوکیشن پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ اس لیب کے قیام سے ہمارے طلباء وطالبات سٹم ایجوکیشن کی جدت سے مستفید ہو سکیں گے۔ ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی سکولز سسٹمز پروفیسر ڈاکٹر محمد رافع نے ادارے جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات کو جدید نصاب پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی۔ اس موقع وائس چانسلر نے طلباء وطالبات کے بناے ہوئے سائنسی ماڈلز کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور طلباوطالبات کی سائینسی علوم آنفارمیشن ٹیکنالوجی میں لگن اور دلچسپی کو سراہا۔ تقریب میں ڈینز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمنصور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین رجسٹرار محمد شجیع الرحمن خزانہ دار بشیر حسین ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد پرنسپل شازیہ علوی طارق عمران چیمہ اسٹنٹ ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔
یونیورسٹی ماڈل سکول اسلامیہ یونیورسٹی سکولز سسٹمز میں جدید ترین سٹم لیبارٹری کا افتتاح
44