Home اہم خبریں سکول آف سٹیٹ سائنسز فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاحی سیشن…….افتتاحی سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد حسن اقبال مہمان خصوصی تھے

سکول آف سٹیٹ سائنسز فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاحی سیشن…….افتتاحی سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد حسن اقبال مہمان خصوصی تھے

by Ilmiat

سکول آف سٹیٹ سائنسز فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا۔ افتتاحی سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد حسن اقبال مہمان خصوصی تھے اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر نئیر مصطفی  خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر عبدالقادر قمر ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر خان ایم آر توفیق آکسفورڈ گروپ یونیورسٹی برطانیہ، پروفیسر ڈاکٹر ادم سوت بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شبانہ فیاض قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے کلیدی خطبات دیئے۔ کانفرنس پیٹرن چیف پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اکیڈمک ایکسی لینس جدت اور قومی و عالمی سطح پر تعلیمی رابطوں کے لیے کوشاں ہے۔ گورننس میں جدت اوربا اختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کا انعقاد اور ملکی و غیر ملکی مندوبین کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سماجی علوم میں عالمی معیار کی حامل ہے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور کانفرنس چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ آج کی عالمگیر دنیا میں سماجی علوم کے ماہرین معاشروں اور طبقوں کے درمیان تفاوت کو ختم کرتے ہوئے گورننس  ماحولیات اور شناخت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین حل پیش کررہے ہیں ۔ ڈائریکٹر سکول آف سٹیٹ سائنسز ڈاکٹر سرفراز بتول نے کہا کہ سکول آف سٹیٹ سائنسز گورننس کی تعلیم اور تحقیق کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے اور اس کانفرنس میں آئے مندوبین جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے تبادلہ خیال کریں گے ۔ کانفرنس کے فوکل پرسن اور چئیر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شہباز علی خان نے کہا کہ یہ کانفرنس علمی تبادلے اور  تحقیقی جہت کے لیے ایک بامعنی ڈائیلاگ کو فروغ دے گی اور سکالرز  ماہرین اور منتظمین کے درمیان ہم آہنگی کا ذریعہ بنے گا۔ چئیرمین شعبہ سیاسیات و کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر شکیل اختر نے تین روزہ کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا  انہوں نے کانفرنس میں شریک مندوبین ، اساتذہ کرام  طلباء وطالبات اور معزز مہمانوں کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔  کانفرنس ڈپٹی فوکل پرسن ڈاکٹر عنصر عباس نے مندوبین کے لیئے انتظامات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤوف ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز،  ڈاکٹر یاسمیں روفی سابق ڈائریکٹر سکول آف سٹیٹ سائنسز پروفیسر ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی ڈین فیکلٹی آف میتھمیٹیکل سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسداللہ مدنی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی،پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چئیر مین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم چئیر مین شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ ، ڈاکٹر عدنان ملک  چیئرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز، ڈاکٹر محمد عاطف نواز، چئیر مین شعبہ اکنامکس ، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلشنز اور سینئر اساتذہ کرام ڈاکٹر جام سجاد حسین ڈاکٹر عابدہ نورین اور ڈاکٹر ارسلان رسول موجود تھے۔

پی آر او نمبر 424/25 مؤرخہ 05.11.25

You may also like

Leave a Comment