Home خبریں دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی تعیناتی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی تعیناتی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی

by Ilmiat

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی تعیناتی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈینز، رجسٹرار، خزانہ دار، ڈائریکٹرز اور سربراہانِ شعبہ جات نے وائس چانسلر کو کامیابی کے اس سنگِ میل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت میں یونیورسٹی کی ترقی، نظم و نسق میں بہتری اور مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی بہترین انتظامی صلاحیتوں، تعلیمی وژن اور خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جامعہ کی مزید ترقی و کامیابی کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی درازیِ عمر اور صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

You may also like

Leave a Comment