64
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں ایلومنائی ہاؤس کی تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا۔یہ منصوبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ جس پر 8.6 ملین روپے لاگت آئے گی اور تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ایلومنائی ہاؤس کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش، عمارت کی بحالی اور سہولیات میں بہتری شامل ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری ادارے کے تعلیمی ماحول کو مزید موثر بنائے گی اور طلبہ، اساتذہ و سابق طلبہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی اپنے تمام کیمپسز میں ترقیاتی منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔