یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کی بحالی اور جدید خطوط پر تزئین و آرائش کے منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبوں کا افتتاح ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت سے ہوا۔ ان منصوبوں کا مقصد یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنا اور طلبہ، اساتذہ و عملے کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے جامعہ مسجد کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کاافتتاح کیا۔ اس منصوبے پر2 کروڑ 5 لاکھ 72 ہزار 696 روپے لاگت آئے گی۔ افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات، رجسٹرار محمد آصف، مختلف فیکلٹیز کے ڈین، پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم اور پی ڈی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے یونیورسٹی کا تعلیمی اور انتظامی ماحول مزید بہتر ہو گا، جبکہ تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے یونیورسٹی کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ جدید تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، تاکہ طلبہ اور اساتذہ بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔
یوای ٹی لاہور میں بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کی بحالی اور جدید خطوط پر تزئین و آرائش کا فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے جامعہ مسجد کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا
61