Homeاہم خبریںانسٹیٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سیمینار سیریز کا افتتاحی سیشن ……افتخار احمد چیئرمین ،شعبہ فزکس یونیورسٹی آف مالا کنڈ نے طبیعیات میں جدید تحقیق کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا
انسٹیٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سیمینار سیریز کا افتتاحی سیشن ……افتخار احمد چیئرمین ،شعبہ فزکس یونیورسٹی آف مالا کنڈ نے طبیعیات میں جدید تحقیق کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا
انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سیمینار سیریز کا افتتاحی سیشن منعقد کیا گیا ۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران مہمان خصوصی تھے اورپروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چیئرمین ،شعبہ فزکس یونیورسٹی آف مالا کنڈ مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے طبیعیات میں جدید تحقیق کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد زاہد ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نےبھی خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے سیمینار کی سرپرستی اور آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔