Home اہم خبریں جی سی یو لاہور میںنامور مؤرخ , معلمہ اور ڈیبیٹنگ سوسائٹی آف پاکستان کی بانی صدر, مسز سنّو رحمان کی خدمات کو خراجِ عقیدت

جی سی یو لاہور میںنامور مؤرخ , معلمہ اور ڈیبیٹنگ سوسائٹی آف پاکستان کی بانی صدر, مسز سنّو رحمان کی خدمات کو خراجِ عقیدت

by Ilmiat

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور میں بخاری آڈیٹوریم میں مسز سنّو رحمان (1926–2025) کی یاد میں تعزیاتی ریفرنس منعقد ہوا۔ مسز سنّو رحمان نامور مؤرخ اور معلمہ تھیں اور ڈیبیٹنگ سوسائٹی آف پاکستان کی بانی صدر کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔ تقریب میں اساتذہ، سابق طلبہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کی۔ انہوں نے کہا کہ مسز رحمان نے نسلوں کو سنجیدگی سے سوچنے، سمجھنے اور بااعتماد گفتگو کا سلیقہ دیا اور ان کی وابستگی جی سی یو کے ساتھ ہمیشہ مثالی رہی۔

پروفیسر شاہستہ ثنا سراج الدین نے مرحومہ کی انسان دوستی، وسیع المطالعہ اور تدریسی فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد مردان میں رہتے ہوئے مسز رحمان نے پشتو سیکھی اور خلوصِ دل سے نئی برادری میں گھل مل گئیں، یہی ان کی شمولیت پسند شخصیت کی پہچان تھی۔سید بابر علی کے ریکارڈ شدہ پیغام میں مسز رحمان کو وقار، علم دوستی اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کی علامت قرار دیا گیا۔ لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ نے کہا کہ انہوں نے مباحثہ اور ڈرامہ کی روایات کو نیا ولولہ دیا۔ فلم ساز عمر ریاض اور عائشہ عامر احمد نے انہیں جدید مباحثہ کے فروغ میں رہنما شخصیت قرار دیا۔ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، سینئر اولڈ راویئن نجم لطیف اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت خان نے بھی مرحومہ کی علمی و سماجی خدمات کو سراہا۔

#Mrs SONNU REHMAN #GCU

You may also like

Leave a Comment