Home اہم خبریں نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) لاہور کے اشتراک سے ’’بدعنوانی کے خلاف متحد – شفاف پاکستان کی جانب‘‘ کے عنوان سے آگاہی نمائش کا انعقاد

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) لاہور کے اشتراک سے ’’بدعنوانی کے خلاف متحد – شفاف پاکستان کی جانب‘‘ کے عنوان سے آگاہی نمائش کا انعقاد

by Ilmiat

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) لاہور کے اشتراک سے ’’بدعنوانی کے خلاف متحد – شفاف پاکستان کی جانب‘‘ کے عنوان سے آگاہی نمائش کا انعقاد ظہور الاخلاق گیلری، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں کیا۔نمائش کا افتتاح وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب  لاہور عطیہ عظمت نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر طلبہ کے فن پارے بدعنوانی کے خاتمے، شفافیت اور ایمانداری کے موضوعات کو اجاگر کرتے نظر آئے۔

پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فن اور فنکار معاشرتی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ بدعنوانی کے خلاف پیغام عام کرنے اور شہریوں کو ایمانداری کی ترغیب دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عطیہ عظمت نے این سی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب نوجوان نسل کو بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے متحرک دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے یہ فن پارے بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ایک مثبت کوشش ہیں۔

You may also like

Leave a Comment