Home خبریں کوونٹری یونیورسٹی برطانیہ کی ایسوسی ایٹ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ایلینا گورا کی ریکٹر نسٹ(NUST )ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے ملاقات…….“تعلیمی تعاون اور تحقیق کے نئے امکانات پر غور”

کوونٹری یونیورسٹی برطانیہ کی ایسوسی ایٹ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ایلینا گورا کی ریکٹر نسٹ(NUST )ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے ملاقات…….“تعلیمی تعاون اور تحقیق کے نئے امکانات پر غور”

by Ilmiat

اسلام آباد – کوونٹری یونیورسٹی برطانیہ کی ایسوسی ایٹ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ایلینا گورا نے ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نسٹ اور کوونٹری یونیورسٹی کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو ہوئی، جن میں مشترکہ تحقیقی منصوبے، تعلیمی تبادلے، اور اختراع پر مبنی اقدامات شامل تھے۔ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے ڈاکٹر گورا کی نسٹ کے ساتھ طویل اور مؤثر وابستگی کو سراہا اور بین الاقوامی روابط اور تحقیقی معیار کو فروغ دینے میں ان کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

#NUST#Ilmiatonline

You may also like

Leave a Comment