Home خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یوتھ ایمبیسیڈر اور یوتھ انٹرپرینیورئل پچ کمپیٹیشن اقدامات کے ذریعے سکل ڈویلپمنٹ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یوتھ ایمبیسیڈر اور یوتھ انٹرپرینیورئل پچ کمپیٹیشن اقدامات کے ذریعے سکل ڈویلپمنٹ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے گزشتہ دنوں حکومت پنجاب کے یوتھ ایمبیسیڈر اور یوتھ انٹرپرینیورئل پچ کمپیٹیشن اقدامات کے ذریعے سکل ڈویلپمنٹ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے اجلاس کی صدارت کی اور  اپنے خطاب میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔  انہوں نے ایک کامیاب آگاہی سیشن کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی چیئرپرسن فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ سنٹر اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر و آئی یو بی سکول آف سٹیٹ سائنسز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سرفراز بتول کی کاوشوں کو بھی سراہا۔  سیشن کا مقصد خواتین فیکلٹی اور طالبات کو یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام اور یوتھ انٹرپرینیورئل پچ کمپیٹیشن کے اقدامات کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ اس تقریب میں مختلف فیکلٹیز سے طالبات کی بڑی تعداد اپنی سینئر خواتین اساتذہ اور خواتین انچارج سٹوڈنٹس افیئرز کے ساتھ موجود تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد ڈاکٹر عالیہ نذیر ڈاکٹر عائشہ شوکت ڈاکٹر فرحین  مکشوف ڈاکٹر نووین سہیل ڈاکٹر بشری ثمرین ڈاکٹر بشریٰ صادق ڈاکٹر شبانہ نذر ڈاکٹر مریم عباس سہروردی اور  فاطمہ مظاہر موجود تھیں۔

You may also like

Leave a Comment