64
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے اسکول آف میکینیکل اینڈ مینو فیکچرنگ انجینئرنگ (SMME) کے ایرو اسپیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم “پیراگرین اسکواڈرنز” نے ترکیہ کے شہر کوجائیلی میں منعقدہ ٹیکنو فیسٹ 2025 انٹرنیشنل UAV مقابلے میں یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹیم کی قیادت اخلاص جمشید نے کی، جس نے 1,037 بین الاقوامی درخواست گزاروں میں سے نمایاں ہوتے ہوئے ورچوئل اسٹیج پر پانچواں مقام حاصل کیا، جبکہ 72 فائنلسٹ ٹیموں میں جگہ بنا کر ٹاپ 10 میں اپنی جگہ مستحکم کی۔این یو ایس ٹی کے طلبہ کی تیار کردہ جدید UAV ڈیزائن اور شاندار فلائٹ پرفارمنس نے نہ صرف ان کی فنی مہارت کو اجاگر کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بھی نمایاں کیا۔