Home Uncategorized قومی سلامتی و وار کورس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی 2026 کے شرکاء کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

قومی سلامتی و وار کورس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی 2026 کے شرکاء کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

by Ilmiat

“چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے قومی سلامتی و وار کورس 2026 کے شرکاء کے ساتھ گروپ

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کے قومی سلامتی و وار کورس 2026 کے 120 سے زائد شرکاء پر مشتمل وفد نے آج چیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر کی قیادت میں معزز چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔وفد میں فیکلٹی ممبران، پاکستان کی مسلح افواج اور سول سروسز کے افسران کے علاوہ 26 دوست ممالک کے شرکاء بھی شامل تھے۔چیف جسٹس پاکستان نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں اختیارات کی ثلاثی (trichotomy of power) کے آئینی ڈھانچے، عدلیہ کے کردار، عوام کو انصاف تک رسائی اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں معزز چیف جسٹس نے شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کی ایک انٹریکٹو نشست میں بھی شرکت کی۔وفد نے سپریم کورٹ کے میوزیم کا دورہ کیا اور عدالتی تاریخی ریکارڈ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان اور وفد کے سربراہ کے درمیان یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

You may also like

Leave a Comment