Home اہم خبریں وزیر تعلیم کی ایرر فری ٹیکسٹ بکس تیار کرنے، بروقت ریویو یقینی بنانے کی ہدایتہر ریویو کرنے والا فرد محکمہ کو تصدیقی سرٹیفیکیٹ دے گا۔ رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم کی ایرر فری ٹیکسٹ بکس تیار کرنے، بروقت ریویو یقینی بنانے کی ہدایتہر ریویو کرنے والا فرد محکمہ کو تصدیقی سرٹیفیکیٹ دے گا۔ رانا سکندر حیات

by Ilmiat


وزیر تعلیم کی زیر صدارت بکس ریویو کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کمیٹیوں کو ایرر فری بکس بنانے اور مواد بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹ بکس میں تاخیر اور غلطیاں ناقابل قبول ہیں۔ نصابی کتب میں غلطیاں نسلوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس لئے کتب کو غلطیوں سے مبرا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کتب کا بروقت ریویو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ سکول اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو کتب کے ریویو کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔ تاہم ہر نصابی کتاب کا کاؤنٹر ریویو بھی کروایا جائے گا جبکہ ہر ریویو کرنے والا فرد محکمہ کو تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی دے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے کتابوں کی بڈنگ سے اپنا حصہ وصول کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی اور اس باب کو بند کرتے ہوئے پیپر ملوں کی اجارہ داری بھی ختم کی۔ اس طرح درسی کتب سستی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس چار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی صورت میں ابتدائی تعلیم کا ایک کامیاب ماڈل متعارف کروایا گیا ہے۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا معیار خود بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں 850 بچے ویٹنگ لسٹ پر ہیں جبکہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں بڑے بزنس مینوں اور 6 ایم پی ایز کے بچے بھی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیبس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment