Home اہم خبریں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کے ٹرانسفر راؤنڈ کے حوالے سے ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کے ٹرانسفر راؤنڈ کے حوالے سے ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی

by Ilmiat

لاہور: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کے ٹرانسفر راؤنڈ کے حوالے سے ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔میٹنگ کا مقصد اساتذہ کی سہولت، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے تبادلوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ صوبے بھر کے کالجز میں تدریسی عمل کو مضبوط بنایا جا سکے اور طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لہٰذا ان کے تبادلوں میں شفافیت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تدریسی عمل کی بہتری براہِ راست طلبہ کے مستقبل سے جڑی ہے اور حکومت تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں کالجز کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور تدریسی عمل میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔

#ilmiatonline#educationpunjab

You may also like

Leave a Comment