Home اہم خبریں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چمکتے ستارے………ایجوکیشن فاؤنڈیشن میںتقریب انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے امتحانات 2025 میں مختلف تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چمکتے ستارے………ایجوکیشن فاؤنڈیشن میںتقریب انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے امتحانات 2025 میں مختلف تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

by Ilmiat

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کی زیر صدارت ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے امتحانات 2025 میں مختلف تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بچے ہمارے قوم کے حقیقی ستارے ہیں۔ ان کی کامیابیاں نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے بھی اعزاز کی بات ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ وہ مزید دلجمعی اور لگن کے ساتھ تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔پیف ہمیشہ ان ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ یہ کل کے پاکستان کو مزید روشن بنا سکیں۔

You may also like

Leave a Comment