Homeخبریںپروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا عہدہ سنبھال لیا…..آفس آرڈر کے مطابق یہ تعیناتی ہائی کورٹ میں زیر سماعت سول نظرثانی نمبر 259/2025 کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا عہدہ سنبھال لیا…..آفس آرڈر کے مطابق یہ تعیناتی ہائی کورٹ میں زیر سماعت سول نظرثانی نمبر 259/2025 کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی
:پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے کیس ’’ضیاء القیوم بمقابلہ ایچ ای سی اور ایک اور‘‘ کے تحت جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں یہ اقدام کیا گیا ہے۔
دفتر کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ایچ ای سی کے پہلے سے جاری کردہ احکامات معطل کر دیئے گئے ہیں۔ آفس آرڈر کے مطابق یہ تعیناتی ہائی کورٹ میں زیر سماعت سول نظرثانی نمبر 259/2025 کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اس سے قبل بھی اعلیٰ تعلیمی شعبے میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔