13 سے 20 اگست 2025 تک وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ YPDC Fellowship Program 2025 میں پاکستان کی 110 سے زائد جامعات کے نوجوان لیڈرز نے شرکت کی۔ یہ پروگرام وزارتِ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات (MoPD&SI)، پارلیمانی پالیسی سازی انسٹیٹیوٹ (PPMI) اور نیشنل اسمبلی آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوا۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (GCWUS) کی نمائندگی کرتے ہوئے عائشہ مسعود (صدر، YPDC GCWUS) اور آمنہ شعیب (وائس صدر، YPDC GCWUS) نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ دونوں طالبات نے اپنی قیادت، پالیسی سازی اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے یونیورسٹی اور شہر کا نام روشن کیا۔فیلوشپ کے دوران نوجوانوں کو مختلف ورکشاپس، ایکسپوژر وزٹس اور نیٹ ورکنگ سیشنز کے ذریعے لیڈرشپ، کریٹیکل تھنکنگ اور پالیسی میکنگ سے متعلق عملی تربیت دی گئی۔ شرکاء نے نیشنل اسمبلی اور وزارتِ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کے دورے بھی کیے جبکہ ثقافتی سرگرمیوں اور یوتھ نیٹ ورکنگ نے پروگرام کو مزید مؤثر بنایا۔اختتام پر تمام کامیاب شرکاء کو سرٹیفکیٹس آف پارٹیسپیشن دیے گئے جو ان کی محنت اور کامیابی کا اعتراف ہیں۔