Home خبریں ایم ایس ایف اور ایس ٹی ایف کے نوجوان کڑے وقت میں انسانی خدمت کی روشن مثال قائم کر رہے ہیں۔ ………نوجوان سیلاب متاثرہ کمیونٹی کے درمیان موجود رہیں، ضروریات کا خیال رکھیں، کمی نہ آنے دیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

ایم ایس ایف اور ایس ٹی ایف کے نوجوان کڑے وقت میں انسانی خدمت کی روشن مثال قائم کر رہے ہیں۔ ………نوجوان سیلاب متاثرہ کمیونٹی کے درمیان موجود رہیں، ضروریات کا خیال رکھیں، کمی نہ آنے دیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

by Ilmiat

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر سکندر ٹائیگر فورس صوبے بھر میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل مصروف ہے۔ قصور سمیت تمام متاثرہ اضلاع میں ایس ٹی ایف اور ایم ایس ایف کے نوجوان سیلاب متاثرین کی خدمت میں حکومت کے شانہ بشانہ متحرک اور خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ایس ٹی ایف، ایم ایس ایف گائوں فائوں جا کر متاثرین میں کھانا، پانی اور دیگر ضروریات تقسیم کر رہی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایس ٹی ایف اور ایم ایس ایف کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس ایف اور ایس ٹی ایف کے نوجوان کڑے وقت میں انسانی خدمت کی روشن مثال قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان تمام متاثرہ اضلاع میں دن رات متاثرین کی مدد اور خدمت میں مصروف ہیں۔ رانا سکندر حیات نے ایس ٹی ایف اور ایم ایس ایف کو مویشیوں کیلئے بھی چارہ فراہمی کا انتظام یقینی رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان سیلاب متاثرہ کمیونٹی کے درمیان موجود رہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں سہولیات پر نظر رکھیں اور کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکندر ٹائیگر فورس آخری فرد کی بحالی تک عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

You may also like

Leave a Comment