Home اشتہارات HONHAAR SCHLORSHIP 2025………….پنجاب میں ہونہار طلباء کے لیے 30,000 انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کے لئے درخواستیں طلب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے 30,000 سے زائد طلباء کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔

HONHAAR SCHLORSHIP 2025………….پنجاب میں ہونہار طلباء کے لیے 30,000 انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کے لئے درخواستیں طلب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے 30,000 سے زائد طلباء کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔

by Ilmiat

لاہور: چیف منسٹر پنجاب نے ہونہار طلباء کے لیے ‘چیف منسٹر ہونہار انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام 2025’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے 30,000 سے زائد طلباء کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔ یہ اسکالرشپس پنجاب کی بہترین یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو تعلیمی اخراجات میں معاونت فراہم کریں گی۔

اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد مستحق اور باصلاحیت طلباء کو مالی بوجھ سے آزاد کر کے معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے مطابق، یہ اسکالرشپس میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

دلچسپی رکھنے والے طلباء اب https://honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment