Home خبریں Outstanding Achievement………ایچ ای سی کی سرپرستی میں تین یونیورسٹی ستودنٹس ایشیا کپ 2025 کے لیے پاکستان کی انڈر 23 فٹبال ٹیم میں شامل

Outstanding Achievement………ایچ ای سی کی سرپرستی میں تین یونیورسٹی ستودنٹس ایشیا کپ 2025 کے لیے پاکستان کی انڈر 23 فٹبال ٹیم میں شامل

by Ilmiat

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور علمی برادری نے تین یونیورسٹی طلبہ کی شاندار کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے عمیر بہادر اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے انس امین اور عدنان جسٹن کو پاکستان کی انڈر 23 نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو ایشیا کپ 2025 میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ایچ ای سی اپنے تحقیقی، تدریسی، اختراعی اور آر اینڈ ڈی مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ہمہ جہت مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتا ہے۔ جامعات کے تعاون سے ایچ ای سی انٹرویئرسیٹی چیمپئن شپ، قومی مقابلے اور نیشنل گیمز کا انعقاد کر کے طلبہ کی ہمہ جہتی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment