Home خبریں شعبۂ تعلیم، ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ڈیپارٹمنٹ کے ملٹی پرپز ہال میں ریسرچ پوسٹر پریزنٹیشن کا انعقاد اس تقریب میں طلبہ کی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت

شعبۂ تعلیم، ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ڈیپارٹمنٹ کے ملٹی پرپز ہال میں ریسرچ پوسٹر پریزنٹیشن کا انعقاد اس تقریب میں طلبہ کی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت

by Ilmiat

کوئٹہ: شعبۂ تعلیم، ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ڈیپارٹمنٹ کے ملٹی پرپز ہال میں ریسرچ پوسٹر پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنے خیالات و نظریات کو تخلیقی اور فکر انگیز پوسٹروں کے ذریعے مؤثر انداز میں پیش کیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی جامعہ کی معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق تھیں، جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر راحیلہ عمر، رجسٹرار ڈاکٹر زینب اکرم اور ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر راحیلہ منظور نے مہمانانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شعبۂ تعلیم کی سربراہ ڈاکٹر خدیجہ کریم کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور شوق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی علمی اور ہم نصابی سرگرمیاں نہ صرف سیکھنے کے عمل کو تقویت دیتی ہیں بلکہ جدت اور تنقیدی سوچ کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment