Home خبریں IIUI News……..بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں فقہ السیرت پر چھ ہفتے کا خصوصی کورس مکمل……یہ کورس جامعہ محمدی شریف، چنیوٹ کے تعاون سے منعقد ہوا

IIUI News……..بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں فقہ السیرت پر چھ ہفتے کا خصوصی کورس مکمل……یہ کورس جامعہ محمدی شریف، چنیوٹ کے تعاون سے منعقد ہوا

by Ilmiat

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کی شریعہ اکیڈمی میں فقہ السیرت پر چھ ہفتوں پر مشتمل خصوصی کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ کورس جامعہ محمدی شریف، چنیوٹ کے تعاون سے منعقد ہوا جس کا مقصد سیرتِ رسول ﷺ کے قانونی، اخلاقی اور عملی پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور انہیں عصری مسائل کے تناظر میں سمجھنا تھا۔

کورس کے دوران ممتاز ماہرین و سکالرز نے لیکچرز اور انٹرایکٹو سیشنز دیے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد (چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک تھاٹ، ہسٹری اینڈ کلچر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)، ڈاکٹر سید عزیز الرحمن (انچارج ریجنل دعوہ سینٹر کراچی)، ڈاکٹر ضیاء اللہ رحمانی (ریجنل ایڈوائزر برائے اسلامی قانون و فقہ، ICRC پاکستان)، صاحبزادہ قمر الحق (صدر، جامعہ محمدی شریف) اور حافظ احمد وقاص (لیکچرار، شریعہ اکیڈمی) شامل تھے۔

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے شرکاء کو مبارکباد دی اور کورس کے انعقاد میں تعاون پر جامعہ محمدی شریف اور اس کے صدر صاحبزادہ قمر الحق کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرام فقہ السیرت کے بہتر فہم اور عصرِ حاضر کے تناظر میں اس کے اطلاق کے لیے نہایت اہم ہیں۔یہ کورس ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد ہوا جس میں آن لائن اور بالمشافہ دونوں طریقہ تعلیم شامل تھے۔ مختلف علمی و پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے 45 سے زائد شرکاء نے اس میں شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment