عشرۂ رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھکر میں پینٹنگ اور تحت اللفظ نعتیہ کلام کے پروگرامز منعقد کیے گئے۔
پینٹنگ مقابلے میں طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے حضور نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں کو رنگوں کے ذریعے اجاگر کیا۔ رنگوں اور تخیل کے حسین امتزاج نے سامعین و ناظرین کو گہرے روحانی تاثر سے ہمکنار کیا۔
تحت اللفظ نعتیہ کلام میں طالبات نے عقیدت و محبت کے ساتھ بارگاہِ رسالت ﷺ میں اپنی عقیدتوں کے نذرانے پیش کیے۔ خوش الحانی اور درست تلفظ کے ساتھ نعتیہ اشعار کی ادائیگی نے ماحول کو معطر کر دیا اور سامعین پر وجدانی کیفیت طاری ہو گئی۔
آخر میں پرنسپل محترمہ نے کامیاب طالبات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف تخلیقی و فنی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں بلکہ طالبات کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی روشنی کو مزید جلا بخشتے ہیں۔
