Home خبریں زرعی تحقیق سے ملکی زرعی معیشت کو مضبوط کرنے اور دیگر اداروں اور عام کسانوں کو مستفید کرنے کے لئے یونیورسٹی کے زرعی سائنسدان مصروف عمل ہیں۔……..وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

زرعی تحقیق سے ملکی زرعی معیشت کو مضبوط کرنے اور دیگر اداروں اور عام کسانوں کو مستفید کرنے کے لئے یونیورسٹی کے زرعی سائنسدان مصروف عمل ہیں۔……..وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

by Ilmiat

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے وژن کے تحت زرعی تحقیق سے ملکی زرعی معیشت کو مضبوط کرنے اور دیگر اداروں اور عام کسانوں کو مستفید کرنے کے لئے یونیورسٹی کے زرعی سائنسدان مصروف عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زرعی ماہرین نے چولستان میں واقع چاپو ریسرچ فارم کا دورہ کیا۔  چاپو میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  کی تیار کردہ کپاس کی ترقی یافتہ اقسام کارکردگی اور پیداوار میں اول درجے پر رہیں۔ یونیورسٹی کی ٹیم میں ڈاکٹر عثمان عزیز ڈائریکٹر نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر ہمایوں رضا اسسٹنٹ پروفیسر پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور مسعود احمد شامل تھے۔ریسرچ اسسٹنٹ مس حدیقہ نے ٹیم کو فارم کا دورہ کرایا اور آئی یو بی کی تیار کردہ کپاس کی غیر معمولی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی کپاس کی ویرائٹیز چولستان کے سخت موسمی حالات میں بھی نمایاں اور بہترین ثابت ہوئیں۔یہ کامیابی جنوبی پنجاب کے لیے موزوں کپاس کی اعلیٰ اقسام تیار کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی کی تحقیقی برتری کی واضح دلیل ہے۔ اس اقدام سے زیادہ خطے کے کپاس کے  کاشتکاروں کو بہتر پیداوار حاصل ہوگی اور معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment