ماہِ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کی آمد پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کی روشنی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں عشرہ رحمت اللعالمین منانے کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ اس ماہ مقدس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 1500 برس مکمل ہو جائیں گے جو بلاشبہ یادگار اور مبارک گھڑیاں ہیں ۔ اسی نسبت سے حکومتِ پاکستان نے “عشرۂ رحمت للعالمین” نہایت شان و شوکت سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام تر حمد و شکر اس ذاتِ باری تعالیٰ کے لیے ہے جس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قدرتِ کاملہ کا جاویداں مظہر بنایا۔ بے شمار درود و سلام اس ہستیِ مقدسہ پر جن کی بدولت انسانیت کو حقیقی عظمت اور فلاح کی راہیں نصیب ہوئیں۔ بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے روشنی کا سرچشمہ اور نجات کا یقینی وسیلہ ہے۔انہیں مبارک لمحات سے فیض یاب ہونے کے لیے سیرت چیئراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ تعلقات عامہ مختلف سوسائٹیز اور پلیٹ فارمز کے اشتراک سے ایک وسیع سلسلۂ پروگرامز کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ان پروگرامز کا موضوع”سوشل میڈیا کے مثبت استعمال میں ریاستی ذمہ داریاں: سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں” ہے ۔اس سلسلے میں قومی سیرت کانفرنس، محافلِ حمد و نعت، تقریری و تحریری مقابلے، مباحثے، سیرت آگاہی مہم اور پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ اساتذہ، طلبہ اور عوام ان علمی و روحانی سرگرمیوں سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کر سکیں۔ ڈائریکٹر سیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی چوتھی قومی سیرت کانفرنس ہے جسکا انعقاد یکم ستمبر 2025 صبح 10 بجے عباسیہ کیمپس کے گھوٹوی ہال میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے موقع پر پاکستان خاص طور پر بہاولپور ڈویژن سے علمائے کرام شریک ہوں گے
ماہِ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کی آمد پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کی روشنی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں عشرہ رحمت اللعالمین منانے کی تیاریوں کا آغاز ………۔ اس ماہ مقدس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 1500 برس مکمل ہو جائیں گے ……….وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران
74