21
وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری ڈاکٹر غلام فرید سے ملاقات۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈاکٹر غلام فرید کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر غلام فرید کی قیادت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن مزید فعال اور متحرک ہو گا۔ ملاقات کے دوران تعلیم سے متعلق مختلف اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو ای ٹی کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی گفتگو کا حصہ رہا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر غلام فرید نے ملک کی تعمیر و ترقی میں انجینیئرز کی پیداوار میں یو ای ٹی کی خدمات کو سراہا اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طالبعلم دوست ہونہار سکالرشپ اور لیب ٹاپ سکیموں کو بھی سراہا گیا۔