Home اہم خبریں یو ای ٹی کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ تحقیقاتی مرکز بنائیں گے، احسن اقبال……….. احسن اقبال کی یو ای ٹی آمد خوش آئند ہے…….. وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر

یو ای ٹی کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ تحقیقاتی مرکز بنائیں گے، احسن اقبال……….. احسن اقبال کی یو ای ٹی آمد خوش آئند ہے…….. وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر

by Ilmiat

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، احسن اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے یو ای ٹی اور اس کے سب کیمپسز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز، تدریسی عمارات، اور دیگر انفراسٹرکچر پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، جبکہ متعدد نئے منصوبوں کی بھی منظوری دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ “یو ای ٹی کو پاکستان کے سب سے اعلیٰ تحقیقاتی مرکز کے طور پر بنایا جائے گا۔ جو ایکسیلینس سینٹرز اور اعلیٰ پائے کی جدید لیبارٹریز سے آراستہ ایک ادارہ ہو گا تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کی تعلیم پوری دنیا میں اپنی اہمیت رکھتی ہے اور کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں انجینئرز کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ “وفاقی وزیر کی یونیورسٹی آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ احسن اقبال ہمیشہ یو ای ٹی کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ رواں سال یونیورسٹی کے بجٹ میں بھی اضافہ ہوگا تاکہ یونیورسٹی کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے حوالے سے جو منصوبہ جات ہیں وہ عملی شکل اختیار کر سکیں۔اس اہم ملاقات میں کیمپس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہباز، پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم، اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سرمد ریاض بھی موجود تھے، جبکہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، ممبر ایچ ای سی نوید شاہ، اور یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد یونس ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے یو ای ٹی آمد پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment