Home اہم خبریں یو ای ٹی ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن 2024 کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس

یو ای ٹی ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن 2024 کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس

by Ilmiat

لاہور () یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن 2024 نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فنانس سیکریٹری احمد نوید نے تفصیلی مالیاتی رپورٹ پیش کی اور ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر امجد حسین نے تدریسی برادری اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے ایسوسی ایشن کی خدمات کو اجاگر کیا۔ مزید برآں ٹی ایس اے 2025 کے صدر ڈاکٹر محمد شعیب نے شرکاء سے خطاب کیا اور ٹی ایس اے 2024 کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تدریسی عملے اور یو ای ٹی لاہور کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے فیکلٹی ممبران کی تحقیقی، تدریسی، اور انتظامی خدمات کو سراہا اور یونیورسٹی کی ساکھ کو بلند کرنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے لیے پر تکلف اعشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس سے باہمی روابط اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی۔تقریب میں جنرل سیکرٹری ٹی ایس اے ڈاکٹر تنویر قاسم سمیت فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment