Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور کے پبلک ریلیشنز آفس کی تعمیر نو  کے بعد  افتتاحی تقریب …….آفس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا

یو ای ٹی لاہور کے پبلک ریلیشنز آفس کی تعمیر نو  کے بعد  افتتاحی تقریب …….آفس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا

by Ilmiat

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے پبلک ریلیشنز  کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کردیا گیا  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغۂ امتیاز)  نے افتتاح کیا ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات، پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر تنویر قاسم، ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور دیگر اسٹاف ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔افتتاحی تقریب کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رجسٹرار اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں دفتر کی توسیع اور اسٹاف میں اضافے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یہ قدم یونیورسٹی کی پبلک ریلیشنز کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے اور یونیورسٹی کے داخلی و خارجی مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ایک موثر پبلک ریلیشنز آفس یونیورسٹی کے وقار کو مزید بلند کرے گا۔یہ اقدام یو ای ٹی لاہور کی مسلسل ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ شرکاء نے اس پیش رفت کو سراہا اور اسے یونیورسٹی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ نیو میڈیا( سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا ) کی اہمیت کے پیش نظر  پی آراو آفس  کی فعالیت ناگزیر ہوچکی ہے ۔ 

 یاد رہے کہ پی آروا ٓفس کی تعمیر نو   یوای ٹی کے ایلومنائی  کے تعاون سے ممکن ہوئی ۔

You may also like

Leave a Comment