عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران کوایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔انہوں نے وائس چانسلر سمیت تمام فیکلٹی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین پی ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ تحقیق، جدت، اور عالمی رینکنگ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ عالمی اداروں کا مؤثر مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی مزید ترقی کرے گی اور نمایاں مقام حاصل کرے گی۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی تحقیق، تدریس، اور انوویشن کے میدان میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کامیابیاں پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی سطح پر شناخت کو مستحکم بنانے کے لیے ہم مستقبل میں بھی ریسرچ، انڈسٹری لنکیج، اور تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترقی کی سیڑھی پر چڑھتے ہوئے چیئرمین فزکس پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیق کو 601-675 رینکنگ حاصل کرنے پرایوارڈسے نوازا گیا،اسی طرح چیئرپرسن کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحت یاسمینکو551-600رینکنگ،چیئرمین ریاضیپروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق کو451-500رینکنگ،چیئرمین کمپیوٹر سائنسپروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان غنی خان کو401-450رینکنگ،چیئرمین کیمیکل انجینئرنگپروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ظہیر اسلم / ڈاکٹر نوید رمضان کو351-400رینکنگ ،چیئرمین میٹالرجیکل اینڈ میٹیریل انجینئرنگپروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رفیقکو351-400رینکنگ، چیئرمینمکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر اسد نعیم شاہ کو251-300رینکنگ،جبکہ چیئرمین الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر سید عبدالرحمن کاشفکو201-250رینکنگاور چیئرمین پیٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم ظہورکو51-100رینکنگ حاصل کرنے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
یو ای ٹی لاہور کی عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانیپرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز اور تعریفی اسنادنے نوازنے کیلئے تقریب کا انعقاد…… یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے،ڈاکٹر اقرار احمد خان…….. یو ای ٹی تحقیق، تدریس، اور انوویشن کے میدان میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے،ڈاکٹر شاہد منیر
60