Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور میں یائیر ایجوکیشن کے تعاون سے چائنا سٹڈی سنٹر کا  قیام

یو ای ٹی لاہور میں یائیر ایجوکیشن کے تعاون سے چائنا سٹڈی سنٹر کا  قیام

by Developer

 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے قائم چائنا سٹڈی سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق کے ہمراہ سنٹر کا افتتاح کیا۔ چائنا سٹڈی سنٹر ایک منی تھنک ٹینک کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ چینی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ اس مرکز کا بنیادی کام چینی اقتصادی نظام اورثقافت   کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی سرگرمیاں کرواناہے۔ تقریب میں تمام فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار محمد آصف، سیکرٹری ٹو وائس چانسلر، ڈائریکٹر آئی بی اینڈ ایم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینٹیز اینڈ نیچرل سائنسز ڈاکٹر مہوش ریاض، انچارج چائنیز لینگویج پروگرام اور تمام چائنیزسنٹر کے عملے نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment